گھٹیا پولیس نے شراب تسکر کوکیا گرفتار


تقریباً 300 کواٹر شراب کی ضبط
اُجین10جون (نیا نظریہ بیورو)ایس پی جناب منوج کمار سنگھ نے اُجین ضلع میں غیر قانونی سرگرمیاں روکنے کے لئے سخت ہدایات دی ہیں ۔ جس کے تحت گھٹیا پولیس اسٹیشن کے تحت ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس امریندر سنگھ نے چیکنگ کارروائی کرائی ۔اس کا رروائی میں گھٹیا پو لیس کو اہم کا میابی ملی ہے ۔ چیکنگ کے دوران ایک شراب تسکر کو پولیس نے حراست میں لیا ہے جو کہ غیر قانونی طور پر ڈسٹرکٹ آگر سے اُجین غیر قانونی طور پر شراب لاکر زیادہ قیمتوں پر فروخت کرتا تھا ۔ گرفتار ملزم کا نام سونو عرف ٹبہ ہے جو جئے سنگھ پورہ تھانہ مہاکال علاقہ کا رہنے والا ہے۔ چیکنگ کرنے پر اس کی دوپہیا اسکوٹی سے تقریباً 300 کے قریب کواٹر شراب ملی ۔ پولیس نے چیکنگ کے دوران گاڑی مع شراب ضبط کی ۔ پولیس نے ملزم پر جرائم نمبر 277/20 دفعہ 34 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا۔