چلتی وین میں لگی آگ


وین میں سوار لو گوں نے کود کر بچائی اپنی جان
اُجین 10 جون (نیا نظریہ بیورو)بدھ کو صبح کو اُجین کے علاقے نانا کھیڑامیں ایک وین دھوں دھوں کر جل گئی۔ وین میں سوار تین افراد نے چلتی وین سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ جب تک فائر برگیڈ عملہ موقع پر پہنچا آگ نے شدت اختیار کرلی ۔ آگ کس وجہ سے لگی ، اس کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔معلومات کے مطابق اُجین کے سندھی کالونی کے رہنے والے منوج گوٹھوال ،شیلیش اور کمل کا ر میں سوار تھے ۔یہ تینوں اندور کے ایک پرائیویٹ کالج میں نو کری کرتے ہیں اور روزانہ کالج کی وین سے ہی اُجین اور اندورکا سفر طے کرتے ہیں ۔ بدھ کو صبح ، تینوں ایک وین میں سوار ہو کر کالج کے لئے روانہ ہو ئے جیسے ہی وہ لوگ نانا کھیڑا کے قریب پہنچے ، ان کے پیچھے سے ایک کار ڈرائیور نے انہیں روکا اور کہا کہ آپ کی وین میں آگ لگی ہے۔ جیسے ہی انہوں نے آگ کی بات سنی وین کی رفتار کو کم کر سائیڈ میں وین لگا کر چلتی ہوئی وین سے چھلانگ لگا دی۔ اس کے بعد اس کی اطلاع فوری طور پر فائر بریگیڈ کو دی۔ جب تک فائر برگیڈ آتے آگ نے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دھوں دھوں کر وین جل گئی۔ فائر برگیڈ نے کچھ ہی دیر بعد آگ پر قابو پا لیا ۔