مدھیہ پردیش میں آئی اے ایس افسربھی پایاگیا کورونا پازیٹیو


بھوپال :3اپریل(نیانظریہ بیورو)مدھیہ پردیش میں 2011بیچ کے آئی اے ایس افسرکو کورونا پوزیٹیوہونے کی وجہ سے پوری ریاست میں افراتفری کا ماحول ہے۔ مدھیہ پردیش میں محکمہ صحت میں کاخدمت کررہے یہ افسر ضلع اسپتال کے پاس بنی بلڈنگ میں بیٹھا کرتے تھے اور اس پوری بلڈنگ میں تقریباً 225لوگ کام کیا کرتے تھے ، یہ افسر بے حد ایماندار شبیہ کے مانے جاتے ہیں، اور کورونا وائرس کے انفیکشن پھیلنے کے بعد سے مسلسل 18گھنٹے کام کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق دو تین دن قبل انہیں بخار آیا اور کورونا کے شبہات ظاہر ہوئے جس پر ان کی جانچ کرائی گئی اور پھر بتایا گیا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہےں۔ فی الحال انہیں آئی سولیشن میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں لے داخل کیاگیا ہے۔ لیکن یہ خبر سامنے آتے ہی محکمہ صحت کے اندر کھلبلی مچ گئی ہے، کیونکہ یہ افسر مسلسل کئی لوگوں کے رابطے میں رہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اب ان تمام لوگوں کی جانچ کرائی جائے گی جن میں افسران ،ملازمین شامل ہونگے جو ان آئی اے ایس افسر کے رابطے میں رہے ہیں۔