راج بھون کے کنٹینمینٹ میں ہوتے ہوئے گورنر باہر کیسے گئے؟


بھوپال:10جون(نیانظریہ بیوو)
مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن منگل سے دس دن کے دورے پر لکھنو¿ چلے گئے۔ اب وہ 19تاریخ کو واپس آئےںگے۔ عام طور پر گورنر کا اپنے صوبے میں جانا عام بات ہوتی ہے،لیکن اس وقت حالات بدلے ہوئے ہیں۔ راج بھون میں12کورونا مثبت مریض مل چکے ہیں ۔ حکومتِ ہند اور آئی سی ایم آر کے کووڈ19- کی ہدایات کے مطابق راج بھون اس وقت کنٹین مینٹ ہے۔ کنٹین مینٹ علاقہ ہونے کی وجہ سے راج بھون میں نہ تو کوئی جاسکتا ہے اور نہ ہی وہاں سے کوئی باہر آسکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں وہاں رہنے والے ہرشخص پر نظر رکھی جاتی ہے اور ہر سات دن بعد ان کا ٹیسٹ کرکے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ کہیں وہ کورونا مثبت تو نہیں ہوگئے۔ اگر 21دنوں تک حالات قابو میں ہو ں تو پھر اس علاقے کو کوارنٹائن سے آزاد کردیا جاتا ہے۔ لیکن گذشتہ بارہ دنوں میں 12کورونا مثبت مریض نکلنے کے بعد راج بھون کو کنٹین مینٹ اعلان کردیا گیا ہے۔ جب گورنر کے باہر جانے کی بات سامنے آئی تو ضلع انتظامیہ نے واضح کیا کہ ہم نے اسے کنٹین مینٹ سے آزاد نہیں کیا ہے۔ پھر سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر گورنر راج بھون سے باہر نکلے کیسے؟ کہیں عزت مآب گورنر کو دھوکے میں رکھ کر نظم وضبط کی دھجیا ں تو نہیں اڑائی گئی۔ اب اس کا ذمہ دار کون ہے یہ ایک بڑا سوال ہے۔