‘گریما مہم ‘کے تحت خواتین کو صفائی کے تئیں کیا جا رہا مسلسل بیدار


اُجین09جون (نیا نظریہ بیورو) شہر خواتین کانگریس کے ذریعہ مہاواری سو چھتا مہم کے تحت گریما مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔اس مہم کا نعرہ ہے کہ ‘جینا ہے عزت کے ساتھ ، بڑھنا ہے ابھیمان کے ساتھ ‘ ۔ خواتین کانگریس کی قومی صدر محترمہ سشمتا دیو اور مدھیہ پردیش خواتین کانگریس کی ریاستی صدر کی مانڈوی چوہا ن کی اپیل پر ضرورت مند خواتین کے حیض میں
صحت کی حفاظت کو لے کر گریما مہم کے تحت سینیٹری نیپکن کی تقسیم کاکام ضلع کی 6 دیہی اسمبلیوں میں کیا گیا ۔ ان میں بالترتیب گھٹیا، مہد پور ، ناگدا -کھاچرود ، ترانہ ،بڑھ نگر ، اُجین جنوبی کے نام شامل ہیں ۔اس موقع پر خواتین کوکورونا کے تئیں بیدار کر معاشرتی فاصلہ ، ہینڈ واش ، ماسک پہننے وغیرہ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ۔ ۔ مستقبل میں بھی یہ مہم مسلسل جاری رہے گی۔