مسلم نوجوانوں کی خدمت خلق :


کریم بخش کالونی کے باشندوں نے غریب مزدوراور بے سہارا لوگوں کے گھروں تک پہنچایا راشن
بھوپال:3اپریل(نیانظریہ بیورو)کرونا وائرس کی وجہ سے لوگ ڈاو¿ن ابھی بھی جاری ہیں۔اس وجہ سے روزمرہ کما کر کھانے والے غریب مزدور کرایے کے مکان میں زندگی گزارنے والے لوگ جو اس وقت معاشی حالات سے پریشان ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے مفتی شکیل احمد واجدی( آفس سیکریٹری جمعیت علماءمدھیہ پردیش، و امام و خطیب مسجد نور کریم بخش کالونی چھولہ روڈ بھوپال) کی سربراہی میں کریم بخش کالونی چھولا روڈ بھوپال کے چند جوانوں نے مل کر دال، چاول، آٹا، تیل، نمک، مرچ، دھنیا، صابن، اور دیگر ضروریات کی چیزیں منگوا کر بلا تفریق و مذہب ڈھائی سو گھروں تک پیکٹ بناکر گھرگھرجاکر تقسیم کی ۔اور اس بات کا خاص خیال رکھا کہ ایسے لوگ جو ضرورت مند ہیں مگر خودداری کی وجہ سے کسی سے نہ کہہ کر فاقہ کرنے پر مجبور ہیں ان لوگوں کی پوری فہرست بنا کر ان تک تمام ضروریات کے سامان پہنچائے جائیں۔ ہم آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ نوجوانوں نے صرف اپنے محلے میں ہی نہیں بلکہ گاندھی نگر ،کباڑ خانہ، اور آس پاس کے دوسرے محلے قازق کیمپ، اور عارف نگر اورفتح گڑھ جیسے دوردراز علاقوں سے جو لوگ ان کے پاس آئے بلا تفریق ومذہب ان لوگوں کو بھی یہ تمام ضروریات کے کٹ ان نوجوان نے فراہم کیے۔مفتی شکیل احمد واجدی نے بتایا کہ اس وقت بہت سے ایسے لوگ ہیں جو غربت کی وجہ سے آنسو بہا رہے ہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے ۔اس لئے انہوں نے یہ قدم اٹھایاتاکہ ان غرباءومساکین تک دووقت کی روٹی پہنچ سکے۔
انہوں نے یہ بھی اپیل کی کہ ہر محلے کے لوگ اس طرح سے کام کریں تاکہ کوئی بھی باشندہ بھوکا نہ سوئے ۔ان نوجوانوں کی خدمت سے محلے کے لوگ کافی خوش ہیں اور ان کے حق میں دعائیں کر رہے ہیں۔ ان نوجوانوں کی طرف سے کی جارہی یہ خدمت پورے معاشرے کے لیے کی مثال بن گئی ہے۔غورطلب ہے کہ کچھ دن پہلے ہی ان مسلم نوجوانوں نے تمام ضرورتمندوں کے لیے دو کلو شکر اور آدھا کلو چائے پتی کے پیکٹ بنا کر تقسیم کیے تھے۔ اس خدمت خلق میں مفتی شکیل احمد واجدی،فیصل ،دانش، قاضی خان، شانو ، دانش پٹھان،زبیر خان،سمیر، شعیب ،انس ، راشد خان( R 15) ،سلمان عفی خان،چھوٹے ،بڑے،نعمان ، عامر ،عاشو ، افسر، عارف ،اور دیگر نوجوانوں نے دل کھول کر تعاون کیا اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ آگے بھی ہم اس طرح کی خدمت کرتے رہیں گے۔