کلکٹر اور ایس پی کا کنٹینمنٹ علاقوں کا دورہ


متاثرہ علاقوں کی آمد و رفت پرمکمل طور پر پابندی کا دیا حکم
جن کنٹینمنٹ علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں ہیں وہاں کیمرے لگوائے جائیں :کلکٹر آشیش سنگھ

اُجین09جون (نیا نظریہ بیورو) کلکٹر جناب آشیش سنگھ اورایس پی جناب منوج سنگھ نے آج اُجین میونسپل کارپوریشن کے سرحدی علاقے میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے بنائے گئے مختلف کنٹینمنٹ علاقوں کا معائنہ کیا اورمتعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ کلکٹر اورایس پی نے بیگم باغ ، بدھیواریا ، دولت گنج وغیرہ میں قائم کنٹینمنٹ ایریا کا معائنہ کیا۔ کلکٹر نے کہا کہ کنٹینمنٹ علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروںکا صحیح طریقے سے آپریشن کیا جا نا چاہئے ۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی کہ ہے کہ جن علاقوں میں کیمرے نصب نہیں کیے گئے ہیں وہاں کیمرے نصب کرائے جائیں ۔کلکٹر جناب آشیش سنگھ نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی چین کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ کنٹینمنٹ علاقے کے مکینوں کی دوسرے علاقوں میں نقل و حمل پر موثر طریقے سے پابندی لگائی جائے۔ علاوہ ازیں کلکٹر نے شہر کی مختلف دکانوں جن میں دائیں اور بائیں جانب دکانیں کھولنے کا حکم جاری کیا گیا ہے پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت بھی دی ہے ۔ کلکٹر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی گئی کہ وہ پھل اور سبزی فروش ایک جگہ قطعی نہ رکیں بلکہ چلتے رہیں ۔ رکنے سے بھیڑ میں اضافے کی توقع ہے ۔ معائنہ کے دوران ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس جناب روپش دویدی اور دیگر افسران موجود رہے۔کلکٹر اور ایس پی نے نکا س چوراہے پر موجود جیون متر کی ٹیم کو کو رونا انفیکشن کو روکنے کے لئے سماجی فاصلہ پر عمل کرنے اور ماسک کے استعمال کی تشہیر کی بھی حلف دلائی ۔