کورنا کے قہر میں مسلسل آ رہی کمی


آج بھی ایک مریض کورونا کو شکست دے کر پی ٹی ایس سے ہوا ڈ سچارج
نو ڈل افسر نے گلدستہ پیش کر کیا وداع
اُجین09جون (نیا نظریہ بیورو) مکسی روڈ پولیس ٹریننگ اسکول (پی ٹی ایس )سے
کورونا سے مسلسل صحت یاب ہو کر لوگ ڈسچارج ہو رہے ہیں ۔اسی زمرے میں ایک شخص کورونا سے مکمل طور پر صحت یاب ہو نے کے بعدڈسچارج کیا گیا
۔ اس موقع پر نوڈل افسر اور ایڈیشنل کلکٹر جناب اتندر سنگھ گرجر اور ڈاکٹر اے ایس تومر نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ جناب گرجر نے ڈسچارج ہو ئے شخص سے صحت یاب ہونے کے بعد ، پی ٹی ایس میں علاج کے دوران دی اج رہی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ اس پر اس شخص نے بتایا کہ اسے پی ٹی ایس میں معالجین اور دیگر عملہ کی مکمل حمایت حاصل رہی ۔ ڈاکٹر اے ایس تومر نے اس شخص کو ہدایت دی کہ وہ ایک ہفتہ ہوم آئیسو لیٹ میں رہیں اور معاشرتی دوری پر مکمل طور پر عمل کریں۔ اس کے علاوہ انہیں یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے دوستوں ،دوست و احباب کو بتائیں کہ کورونا سے ڈریں نہیں بلکہ بر وقت علاج کرانے سے اس سے بچا جا سکتا ہے لہٰذا اگر آپ میں کوئی علامات ہیں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ صحیح وقت پر علاج سے کورونا جیسی بیماری کا علاج کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر وسیم خان ، ڈاکٹر امول جین ، ڈاکٹر روہت پارٹے ، خواتین محکمہ خواتین و طفل ترقی کے جناب کھیمراج چوہان ، جناب ہمیندر ، ڈاکٹر وجے کمار پانچال ، ڈاکٹر اروند بھٹناگر ، ڈاکٹر روہن ، ڈاکٹر مہندر یادو ، ڈاکٹر ایس کے اکھنڈ ، ڈاکٹر انیتا ، ڈاکٹر وپٹ ، ڈاکٹر کپل چوہان ، ڈاکٹر سکھ دیو ، ڈاکٹر دیپک وشوکرما ، جناب روی یادو ، جناب پربھاکر داس ، جناب امت یادو ،جناب دلیپ راٹھور ،جناب پنکج تومر ، جناب برج موہن ، جناب آکاش اور محترمہ فاطمہ وغیرہ موجود رہے ۔