اندور میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر کی ہوئی موت

نہیں رک رہا کورونا سے اموات کا سلسلہ

انڈیکس اسپتال میں ڈھائی ماہ سے کر رہے تھے ڈیوٹی
اندور 09جون (نیا نظریہ بیورو) ایک اور جنگجو ڈاکٹر اجے جوشی منگل کے روز اندور میں کورونا سے جنگ ہار گئے۔ انڈیکس میڈیکل کے سرجری ڈیپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی ڈاکٹر اجے جوشی 15 دن پہلے ہی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ اس کے بعد ، 24 مئی کو انہیں چوئتھ رام اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ انہوں نے منگل کی صبح 2.30 بجے یہاں آخری سانس لی ۔ اس سے قبل ، اندور میں 4 ڈاکٹروں کی موت کورونا سے ہوئی ہے۔ دو پولیس افسران بھی کورونا ڈیوٹی دیتے ہوئے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ڈاکٹر جوشی کی موت پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹر اکاونٹ پر اندور کے انڈیکس میڈیکل کالج کے سرجری ڈیپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی ڈاکٹر اجے جوشی کی موت پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہو ں نے مزید لکھا کہ ڈیوٹی کے دوران ، ڈاکٹر جوشی کو کورونا انفیکشن ہوا تھا۔ حکومت ڈاکٹر کے کنبے کے ساتھ کھڑی ہے ۔ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر دیپتی نے بتایا کہ ہماری ٹیم کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ڈاکٹر اجے جوشی کا کورونا سے انتقال ہوگیا ہے۔ ہمارے کورونا جنگجو ڈاکٹرجوشی گذشتہ ڈھائی مہینوں سے ہماری ٹیم کے لیڈر تھے۔ انہوں نے کورونا سے جاری جنگ میں انتظامیہ کی مدد کرنے کے لئے سب کی حوصلہ افزائی کی۔ وہ ذاتی طور پر ہر مریض سے رابطہ کرتے تھے ۔ وہ ہر مریض کی ضروریات کا خیال رکھتے تھے ۔ گزشتہ 15 دنوںسے وہ کورونا سے متاثر تھے۔ ان کے انتقال سے غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔