عارف مسعود فینس کلب نے آرپی ایف جوان اندرسنگھ کا کیا اعزاز


بھوپال:9جون (نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال کے مرکزی حلقے سے ایم ایل اے عارف مسعود نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کے دوران بھوپال ریلوے اسٹیشن سے گذرنے والی ٹرین میں ماں کے ساتھ ڈیڑھ دن سے بھوکی بیٹھی 3سالہ بچی کے لئے آرپی ایف کے جوان اندر سنگھ یادو نے ایک مثالی کام کیا ہے ۔ انہیں جس وقت پتہ چلا کہ ٹرین میں بیٹھی بچی بھوکی تو اس کے دودھ کا انتظام کیا ۔خاص بات یہ کہ جب وہ دودھ لے کر بچی کے پاس جارہے تھے تو ٹرین چل دی تھی لیکن اندر سنگھ نے دوڑتے ہوئے چلتی ہوئی ٹرین میں اس بچی اور ماں کو دودھ پہنچا کر اپنے انسانیت کے فرض کو انجام دیا ۔ جس کی وجہ سے عارف مسعود فینس کلب نے انہیں اعزاز یاب کیا ہے۔ عارف مسعود فینس کلب کے صدر عبدالنفیس نے آر پی ایف جوان اندر سنگھ یادو کوگل پوشی اورمومنٹو دیکر اعزازیاب کیا ۔ اس موقع پر سابق کونسلر شاہور منصوری ، محمد ظفرکے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔ وہیں عارف مسعود فینس کلب کے صدر عبدالنفیس نے کہا کہ آج عارف مسعود کی طرف سے آرپی ایف جوان اندر سنگھ یادو کو آرپی ایف تھانہ میں اعزاز سے نوازہ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے اندر سنگھ نے انسانی ہمدردی کی ہے وہ پوری انسانیت کے لئے ایک مثال ،اور قابل تعریف ہے۔