لاک ڈاون کی خلاف ورزی پرہوگی سخت کارروائی


راجدھانی میں 24 گھنٹوں میں 90 افراد کے خلاف ایف آئی آردرج
بھوپال:3اپریل(نیانظریہ بیورو) کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ، 23 مارچ سے ملک سمیت مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال بھی لاک ڈاو¿ن کے تحت بند ہے۔ اس کے باوجود لوگ اس خطرناک وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ عالم یہ ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، راجدھانی پولیس نے 90 ایسے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ، جنھیں لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جارہی ہے۔پولس لوگوں کوسختی سے منع کررہی ہے لیکن پولس کاکہنا ہے کہ کچھ لوگ جاری ہدایت پرعمل توکررہے ہیں لیکن کچھ لوگ کچھ بہانہ بناکرباہر نکل رہے ہیں۔جن پرسختی کی جارہی ہے۔وہیںجن لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ سب بغیر کسی وجہ کے گھر سے باہر چلے گئے تھے اور وجوہات کے بارے میں پوچھے جانے پر تسلی بخش جوابات نہیں دے سکے۔ لہذا ، پولیس نے سب کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے بہت سے لوگوں کی گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔ پولیس نے بلا وجہ گھر سے باہر گھومنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔ غورطلب ہے کہ 24 مارچ سے پولیس نے قریب 250 ایف آئی آر درج کی ہیں۔