پی ٹی ایس سے 3 افراد صحتمند ہونے کے بعد ہوئے ڈسچارج

صحت یابی کی شرح میں مسلسل ہو رہا اضافہ

اُجین 08 جون (نیا نظریہ بیورو) پیر کے روز مکسی روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ اسکول سے تین افراد کورونا سے مکمل طور پر صحت مند ہونے پرڈسچارج کئے گئے ۔ ایڈیشنل کلکٹر جناب اتندر سنگھ گرجر اور ڈاکٹر اے ایس تومر نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو مبارکباد پیش کر انہیں گھروں کیلئے وداع کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر وسیم خان ، ڈاکٹر امول جین ، ڈاکٹر روہت پارٹے ، خواتین محکمہ خواتین و طفل ترقی کے جناب کھیمراج چوہان ، جناب ہمیندر ، ڈاکٹر وجے کمار پانچال ، ڈاکٹر اروند بھٹناگر ، ڈاکٹر روہن ، ڈاکٹر مہندر یادو ، ڈاکٹر ایس کے اکھنڈ ، ڈاکٹر انیتا ، ڈاکٹر وپٹ ، ڈاکٹر کپل چوہان ، ڈاکٹر سکھ دیو ، ڈاکٹر دیپک وشوکرما ، جناب روی یادو ، جناب پربھاکر داس ، جناب امت یادو ،جناب دلیپ راٹھور ،جناب پنکج تومر ، جناب برج موہن ، جناب آکاش اور محترمہ فاطمہ وغیرہ موجود رہے ۔