صفائی کاکام مسلسل جاری رہنا چائیے : میونسپل کا رپوریشن کمشنر


اُجین08جون (نیا نظریہ بیورو)یہ سچ ہے کہ اُجین نے صفائی میں ایک اچھا مقام حاصل کیا ہے ، لیکن یہ سمجھنا چاہئے کہ صفائی کے سفر کی کوئی انتہا نہیں ہے ، ہمیں صفائی کی جانب مسلسل گامزن رہنا ہے ۔ میونسپل کا رپوریشن کمشنر جناب شتج سنگھل نے یہ بات کہی۔ شہر کی صفائی اور صحت سے متعلق جائزہ میٹنگ میں آپ نے صفائی عملہ کے اقدامات کی تعریف کی اور صفائی سروے میں ”تھری اسٹار” پانے پر شہر کی عوا م کو مبارکباد پیش کی۔ اس موضوع کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ، آپ نے کہا کہ جب ہمسایہ شہر(اندور) مستقل طور پر ایک قابل ذکر مقام حاصل کرسکتا ہے تو ، کیوں اُ جین کیوں نہیں؟ ہمیں اپنی پوزیشن کو بہتر بنانا ہوگا اس کیلئے کوششوں کومزید تیز کر نا ہو گا ۔ کمشنر نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر افسر اور ملازم اس بات کو یقینی بنا ئے کہ وہ کسی بھی امتیازی سلوک یا حمایت کے بغیر پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کر ے۔ جس طرح آپ کے فرائض اور حقوق مساوی ہیں اسی طر ح آپ کو ہر شہری اور ہر علاقے کے ساتھ یکساں سلوک کرنا ہوگا۔ ہر گلی ، ہر محلے ، ہر وارڈ ، آپ کے کام کرنے کا علاقہ ہے ، ہر ایک علاقے کو ایک آنکھ سے دیکھیں۔ کمشنر نے کچھ ترجیحات طے کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کچرے کی علیحدگی ، ڈور ٹو ڈور کچراکلیکشن ، نالیوں کی صفائی ، سڑکوں ، گلیوں ، بیت الخلا کی صفائی ، دیواروں کی صفائی کے بارے میں خصوصی ہدایات دیں۔ نالوں کا کوڑا کرکٹ طویل مدت تک سڑک پر نہ رہے ، آپ نے ہدایت دی کہ نالوں کی صفائی صبح 6 بجے شروع کی جائے اور یہ یقینی بنائیں کہ کچرے کو نالی کے اطراف سے صبح 8 بجے تک اٹھا لیا جائے تاکہ مارکیٹ کھلنے سے قبل صفائی کا کام مکمل کیا جاسکے۔ اسی طرح صبح سویرے سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کو بھی یقینی بنانا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ کچرا نالیوں میں نہ جا ئے۔ ڈور ٹو ڈور کچرا کلیکشن کرنے والی گاڑیاں کا تازہ وارڈ وار شیڈول مرتب کریں۔ کس علاقہ میں کون سی گاڑی اور کس وقت پہنچے گی اس کا تعین کریں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کچرے کی گاڑی ہر گلی تک پہنچے اور گیلے اور خشک کچرے کو الگ جمع کریں ۔ شہر کے عوامی اور معاشرتی بیت الخلاء، دفاتر اور قابل رسائی احاطوں کی مکمل صفائی کو یقینی بنائیں۔ صفائی کا باقاعدگی سے معائنہ کرکے ، صفائی کے لازمی سامان کی صد فیصد دستیابی کو یقینی بنائیں۔ صفائی سے متعلق ملازمین کی حاضری اور کام کی نگرانی کریں اور اس کی سائٹ کی تصدیق کو یقینی بنائیں۔ وہ ملازمین جو غیر حاضر پائے جاتے ہیں ان کی عدم موجودگی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، اب میں کارروائی کروں گا۔ افسران اور ملازمین کو سوچنا چاہئے کہ جس کام کے لئے آپ کو میونسپل کارپوریشن سے تنخواہ ملتی ہے وہ ایمانداری کے ساتھ ہونی چاہئے۔ یہ ادارہ آپ کا ہے ، یہ شہر آپ کا ہے ، پوری لگن کے ساتھ اس کے لئے کام کریں۔ میں آپ کے اچھے کاموں کی تعریف کروں گا ، آپ کی حمایت کروں گا ، لیکن کام میں لاپرواہی اور بے حسی برداشت نہیں کی جائے گی۔