وزیر کمل پٹیل نے کئے مہاکال کے درشن


اُجین08جون(نیا نظریہ بیورو)وزیر برائے کسان بہبود و زراعت ترقی جناب کمل پٹیل نے آج صبح مہاکال مندر پہنچ کر مہاکال کے درشن کئے ۔ وزیر پٹیل نے قواعد کے مطابق نندی گریہ کے پیچھے بنائی گئی ریلنگ سے مہاکال کے درشن کئے۔ وزیر جناب پٹیل نے ریاست کی خوشحالی کیلئے دعاکی ۔ کورونا وبا کے دوران لاک ڈا¶ن کی وجہ سے مہاکال مندر میں عقیدت مندوںکے داخلے پر پابندی تھی۔ حکومت ہند کی گائیڈ لائن کے مطابق 8 جون سے درشن کیلئے مندر کو کھول دیا گیا ہے۔ ایک طویل مدت کے بعد ، عقیدت مندوں نے ایک دن پہلے ہی بکنگ کر درشن کیا ۔ اس موقع پراُجین جنوبی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر موہن یادو ، ایڈمنسٹریٹر جناب ایس ایس راوت وغیرہ موجود رہے۔