کورونا ایک عذر ہے اصل مقصد سانویر کے ضمنی انتخاب کی تیاری ہے

وزیر اعلیٰ کے اندور دورے پر کانگریس کا طنز

اندور08 جون (نیا نظریہ بیورو) کوروناوائرس کے خطرے کے درمیان وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے اندور کا دورہ کیا ۔ اس پرکانگریس نے طنز کرتے ہوئے کہ وزیر اعلیٰ نے اندور آنے میںبہت دیر کر دی ہے۔ کورونا ایک عذر ہے ، اصل مقصد سانویر کا ضمنی انتخاب ہے۔ پیر کی شام ، وزیر اعلیٰ سانویر خطے کے بی جے پی کار کنان سے بھی ملاقات کریں گے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ اگر سانویر کے ضمنی انتخاب کے لئے تیاری نہ کی جاتی تو شیوراج اندور نہیں آتے ۔ اگرچہ سانویر کے علاقے کے لوگوں سے آپ کی ملاقات پروگرام کے اختتام پر دی گئی ہے ، لیکن آپ کے اندور آنے کی اصل وجہ بھی یہی ہے۔مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر جناب نریندر سلوجا نے کہا کہ وزیر اعلی نے 77 دن بعد کیوں اندور کا دورہ کیا ۔اندور ریاست کی معاشی دارالحکومت ہے ، جسے آپ اپنے خوابوں کا شہر بتاتے نہیں تھکتے ہیں۔ بحران کے اس دور میں ، آپ کے پاس 77 دن بعد وقت ملا ہے۔ کورونا وبا میں اندور ریڈ ژون ہو کر ملک کا ہاٹ ا سپاٹ بنا رہا۔ ہر روز ، بڑی تعداد میں کورونا انفیکشن کے اعداد و شمار سامنے آتے رہے لوگ دم توڑ رہے تھے ، شہری کی عوام اپنے مکھیا کی ایک جھلک کیلئے تر س گئے ۔ان 77 دنوں میں اب تک 157 افراد
کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 3785 افراد انفکشن ہوچکے ہیں۔ آپ آج لکھ رہے ہیں کہ پیارے اندور واسیوں ، میں اندور آرہا ہوں ، شاید آپ یہ لکھنے کا حق کھو چکے ہیں ، کیونکہ اگر آپ اندور کے لوگوں سے محبت کرتے ، تو ان 77 دنوں میں اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہو نے پر شاید ایک بار آپ یہاں ضرور آتے ۔
کانگریس نے گذشتہ تین چار دن کے دوران اندور میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد کی کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایم پی کانگریس کے سرکاری بیان کے مطابق ، محکمہ صحت کے ایڈیشنل سکریٹری نے گذشتہ روز اندور کا دورہ کیا تھا ، تب سے وزیر اعلیٰ کے اندور دورے کے تعلق سے چہ مگوئیاں تیز ہو ئیں ۔ اس کے بعد سے ، کورونا مثبت کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔