مدھیہ پردیش پبلک سروس کمیشن میں دواراکین کی ہوئی تقرری


بھوپال :8جون(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں بھلے ہی کورونا وباءکا دور چل رہا ہو، لیکن ریاستی حکومت کے ذریعہ مسلسل تبادلے اور نئی تقرریاں کی جارہی ہیں۔ اب ریاستی حکومت کے محکمہ عام انتظامات نے مدھیہ پردیش پبلک سروس کمیشن میں 2رکن کی تقرری کی ہدایت جاری کی ہے۔ ہدایت میں ریٹائرڈ آئی پی ایس ڈاکٹر رمن سنگھ سکروار اورصحت افسر ڈاکٹر دویندر سنگھ مرکارکو ریاست پبلک سروس کمیشن کے رکن عہدے پر تقرر کیا گیا ہے۔ غورطلب ہے کہ بروز سنیچر ہی ریاستی حکومت نے کمیشن میں صدر اور رکن کے انتخاب کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ لیکن اس ہدایت کے جاری ہونے کے دوسرے دن ہی اراکین کی تقرری کی ہدایت جاری کردی۔