بھوپال میں شاپنگ مالسحفاظتی انتظامات کے ساتھ کھلے


بھوپال :8جون(نیانظریہ بیورو)
مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق راجدھانی بھوپال میں شاپنگ مالس کھل گئے ہیں۔ ان شاپنگ مالس میں سینٹائزر،ماسک اور سوشل ڈسٹینسنگ سمیت تھرمل اسکریننگ کے بعد ہی داخل ہونے دیا جارہا ہے۔ انٹرینس گیٹ پر ہی صارفین کے موبائل فون میں ”آروگیہ سیتو ایپ“ دکھانے کے بعد اندر جانے کی اجازت مل رہی ہے۔ اس کے علاوہ مال کے اندر بھی سوشل ڈسٹنسنگ کی پابندی کے لئے پھٹ پرنٹ بنائے گئے ہیں۔ راجدھانی میں مالس کھلنے کے پہلے دن ہی کافی لوگ خریداری کرتے نظر آئے۔راجدھانی میں شاپنگ مال کے مین گیٹ پر سکیورٹی گارڈس تعینات ہیں جو لوگوں کے موبائل پر پہلے آروگیہ سیتو ایپ دیکھتے ہیں۔ ساتھ ہی یہاں پر سینیٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے کے بعد اندر جاتے ہی تھرمل اسکریننگ کی جاتی ہے۔ اس کے بعد ہی مال کے اندر جانے کی اجازت مل رہی ہے۔ صارفین کو 6فٹ کی دوری بنائے رکھنے کی اپیل بھی کی جارہی ہے۔
مال کے وائس پرسیڈینٹ سنجے جین نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی گائڈلائن کے مطابق تمام ہدایت کی پابندی کی جارہی ہے۔ سکیورٹی گارڈ پورے مال میں نظر رکھ رہے ہیں۔ اور کہیں بھی ایک جگہ لوگ جمع نہ ہوسکے اس کے لئے انتظاما ت بھی کئے گئے ہےں۔ مالس کھلنے کے پہلے دن ہی شاپنگ مال میں خریداروں کی کافی بھیڑ نظر آئی ۔ یہاں لوگ صبح سے ہی ضروری سامان خریدنے پہنچ رہے ہیں۔ ساتھ ہی دکان اور اسٹور کے مالکان ڈسٹنسنگ بناکر سامان بیچ رہے ہیں۔