ریاست میں بی جے پی کو کوئی خطرہ نہیں:نروتم مشرا


بھوپال:8جون(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میںاسمبلی ضمنی انتخابات کو لے کر سیاست تیز ہوتی جارہی ہے۔ کانگریس اور بی جے پی کے لیڈران ایک دوسرے پر الزام تراشی سے بالکل نہیں چونک رہے ہیں۔ وہیں ریاست کے صحت اور وزیرداخلہ نروتم مشرانے کانگریس کے سوشل میڈیا پر سرگرم ہونے کو لے کر طنز کستے ہوئے کہا کہ کانگریس صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود رہ گئی ہے۔ زمینی سطح پرجاکر کام نہیں کررہی ہے،کیونکہ جب کمل ناتھ وزیراعلیٰ تھے اس وقت زمین پر گئے نہیں اب کیا جائےں گے۔ وہیں دگوجے سنگھ کے ذریعہ بی جے پی پر دستور کی دھجیاں اڑانے کے الزام لگانے پر مشرا نے کہا کہ کانگریس خود لیڈران کوتوڑ نے میں مصروف ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس جن لیڈران کو پارٹی میں شامل کررہی ہے وہ چلے ہوئے کارتوس ہےں۔ واضح رہے کہ گوالیار میں بی جے پی لیڈران کے گھر جاکر ملاقات کرنے پر نروتم مشرا نے کہا کہ پارٹی میں کوئیخرابی نہیں آئیہے۔اسی لئے اسے سدھارنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ وہیں انہوں نے اپنے گوالیار دورے پرصفائی دیتےکہا کہ اپنے سینئر لیڈران سے ملاقات اور دعائیں لینے کے لئے گیا تھا۔