میونسپل کا رپوریشن نے 31ہزار کاوصولا جرمانہ

قوانین کی خلاف ورزی کر دکان کھولنے پر عائد ہوا جرمانہ

اُجین07جون (نیا نظریہ بیورو) کلکٹر کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچھ دکان داروں نے اپنی دکان کھولی ہوئی تھی ۔ اس معاملہ میں میونسپل کا رپوریشن کمشنر جناب شتج سنگھل نے متعلقہ افسران کو کارروائی کا حکم دیا ہے ۔43 دکانوں کے معاملے میں ، میونسپل کارپوریشن اور دیگر ٹیکس ٹیموں نے دکانیں کھولنے ، ماسک نہ لگانے اور معاشرتی فاصلے پر عمل نہ کرنے کے قوانین کے خلاف 31ہزار روپے کی چالانی کارروائی کی ۔مستقبل میں بھی یہ کا رروائی مسلسل جا ری رہے گی ۔