وزیر اعظم منصوبہ کے تحت تعمیر ہوں گے مکانات

میونسپل کارپوریشن نے کانگریس لیڈر سے سرکاری اراضی کو کیا آزاد

ٓاُجین 07جون (نیا نظریہ بیورو)
کانی پورہ روڈ کی سرکاری اراضی پرسابق کانگریس صدر نے تار وغیرہ لگا کر غیرقانونی قبضہ کرلیا تھا، جبکہ اس زمین پر میونسپل پلان تجویز کیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے اب تک اس سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کیا تھا کیونکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ صبح ہوتے ہی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم پولیس اور انتظامی عہدیداروں کے ساتھ گرا¶نڈ سے تجاوزات ہٹانے کے لئے پہنچی جہاں کانگریس لیڈرکارروائی کے خلاف احتجاج کرنے پہنچے اور انہوں نے افسران کو عدالتی کاغذات دکھائے اور کارروائی کو روکنے کا مطالبہ کیا لیکن افسران نے کارروائی جاری رکھی ۔ کانی پورہ روڈ پر میونسپل کارپوریشن رہائش منصوبہ کے تحت غریبوں کے لئے مکانات تعمیر کررہی ہے۔ اس سڑک پر واقع سرکاری اراضی پر شہر کے سابق صدر کانگریس صدر آننت نارائن مینا نے تار باڑ لگاکر قبضہ کیا تھا۔ میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ سرکاری اراضی پر تار باڑ لگانے کے بعد ، یہاں ٹریکٹر سے ہل چلا کر فصل کو اگانے کا منصوبہ بھی چل رہا تھا۔اس کی معلوما ت حاصل ہوتے ہی ایس ڈی ایم سٹی اور چمن گنج پولیس اسٹیشن کی پولیس فورس کے ساتھ یہاں پہنچے ۔ جب کانگریس لیڈرمینا کو تجاوزات ہٹانے اور قبضہ کرنے کی کارروائی کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی تو تو وہ اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ کانی پورہ روڈ پہنچے اور عہدیداروں کو کارروائی روکنے کے لئے کہا اور کہا کہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے ۔ عہدیداروں نے متعلقہ پیپرز کو دیکھا اور کاغذات واپس کرتے ہوئے کہا کہ اس میں خسرہ نمبر کا ذکر نہیں ہے ۔ ا س کے بعد افسران نے تجاوزات کو ہٹانے کی کارروائی شروع کردی ۔ پولیس کی ایک بھاری نفری کی موجودگی میں جاری کارروائی کے دوران کانگریس لیڈرا ن نے سڑک کے کنارے کھڑے ہوکر سارا معاملہ دیکھا۔