‘گریما مہم’ کے تحت خواتین کو کورونا کے تئیں کیا بیدار


اُجین07جون (نیا نظریہ بیورو) شہر خواتین کانگریس کے ذریعہ ضرورتمند خواتین کے لئے مہاواری سو چھتا مہم کے تحت گریما مہم شروع کی گئی ہے ۔جینا ہے عزت کے ساتھ ، بڑھنا ہے ابھیمان کے ساتھ ۔ ضلع خواتین کانگریس کی صدر محترمہ سواتی دیو اور مدھیہ پردیش نے گریمامہم کے تحت ضرورت مند خواتین کے حیض میں
صحت کی حفاظت کو لے کر سینیٹری نیپکن کی تقسیم بڑھ نگر میں کی ۔اس موقع پر خواتین کوکورونا کے تئیں بیدار کر معاشرتی دوری ، ہینڈ واش ، ماسک پہننے وغیرہ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ۔ اس دوران مدھو سنگھ سولنکی ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری خواتین کانگریس کمیٹی اوردیکر کارکنان موجود رہیں۔