صحت یابی کی شرح میں مسلسل ہو رہا اضافہ : چھ افراد صحت مند ہونے پر ہوئے ڈسچارج


اُجین 07 جون (نیا نظریہ بیورو) نوڈ ل آفیسر جناب سجان سنگھ راوت نے آج آر ڈی گارڈی میڈیکل کالج سے 5 مریضوں کے صحت یاب ہو نے کے بعد ڈسچارج کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سدھاکر ویدیا ، ڈاکٹر موہت سمادھیا ، ڈاکٹر سشیل پوری ، ڈاکٹر شیلندر شرما وارڈ انچارج جناب دلیپ شرما وغیرہ موجود رہے۔ نوڈل افسر جناب راوت نے صحت یاب ہوئے مریضوں کو اگلے 7 سے 14 دنوں تک ہوم آئیسو لیٹ رہنے کا مشورہ دیا
۔اسی طرح اتوار کے روز ہی مکسی روڈ پر پولیس ٹریننگ اسکول کی ایک 67 سالہ خاتون کورونا سے صحت یاب ہوکر اپنے گھرکیلئے روانہ ہو ئی ۔پی ٹی ایس سے ڈسچارج کے وقت ڈاکٹر انمول جین ،جناب دلیپ راٹھور ، ڈاکٹر روہت ،جناب منوج ترویدی ، محکمہ خواتین و طفل ترقی کے جناب کھیمراج چوہان ، جناب ہمیندر ، ڈاکٹر وجے کمار پانچال ، ڈاکٹر وسیم خان ، ڈاکٹر اروند بھٹناگر ، ڈاکٹر روہن ، ڈاکٹر مہندر یادو ، ڈاکٹر ایس کے اکھنڈ ، ڈاکٹر انیتا ، ڈاکٹر وپٹ ، ڈاکٹر کپل چوہان ، ڈاکٹر سکھ دیو ، ڈاکٹر دیپک وشوکرما ، جناب روی یادو ، جناب پربھاکر داس ، جناب امت یادو ،جناب دلیپ راٹھور ،جناب پنکج تومر ، جناب برج موہن ، جناب آکاش ، اور محترمہ فاطمہ وغیرہ موجود رہے ۔