جیتو پٹواری کے بھتیجے پر ٹول ملازمین کےساتھ مارپیٹ کا معاملہ درج


بھوپال7جون(نیانظریہ بیورو)
کورونا وباءاور لاک ڈاﺅن کے دوران راﺅ ایم ایل اے جیتو پٹواری کے بھتیجے کنال پٹواری نے راﺅ پیتھم پور ٹول ناکے پر ہنگامہ کیا۔ یہاں تک انہوں نے ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کی۔ جس کے بعد پولس نے مارپیٹ کی دفعہ 323اور 147,149کے تحت ان پر معاملہ درج کیا ہے۔ دراصل راﺅ ایم ایل اے جیتو پٹواری کے بھتیجے کنال ٹول مانگنے کی بات پرناراض ہوگئے۔ کنال اور ان کے دوستوں نے ٹول پلازہ ملازمین کے ساتھ بد تمیزی کی اور اس کے بعد مارپیٹ شروع کردی۔ ٹی آئی دنیش ورما کے مطابق معاملہ 4جون کی رات کا ہے۔ ٹول پلازہ کے منیجر سنتوش راٹھور کی شکایت پر کنال اور اس کے ساتھیوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ وہیں ٹول منیجر سنتوش سنگھ نے پولس کو سی سی ٹی وی کمرے کے فوٹیز بھی دیئے ہیں۔ جس میں کار نمبر سے کنال کی شناخت کی گئی۔ پولس ان لوگوں کو تلاش کررہی ہے۔وہیں پولس نے موقع پر پہنچ کر کنال پٹواری اور اس کے ساتھیوں پر مارپیٹ کی دفعہ323اور 147,149سمیت جان سے مارنے کی دھمکی اور بدتمیزی کا معاملہ درج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم جیتو پٹواری کا بھتیجا ہے اور پہلے بھی ٹول پر تنازعہ کردچکا ہے۔ فی الحال پولس ملزمین کی تلاش کررہی ہے۔