شیوپور میں کورونا کے 18نئے معاملے، مثبت مریض کی تعداد ہوئے45


شیوپور7جون(نیانظریہ بیورو)
بروز اتوار آئی جانچ رپورٹ میں شیوپور میں کورونا کے 18نئے مثبت مریض ملے ہیں، جس سے پورے ضلع میں افراتفری کا ماحول ہے ۔ انتظامیہ، افسران کنٹینمینٹ زون بنانے اور مثبت مریضوں کے رابطے میں آئے لوگوں کو کوارنٹائن کرنے میں مصروف ہےں۔ غور طلب ہے کہ پورے ضلع میں اب تک کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 45سے تجاوز وکرچکے ہیں ۔ جن سے دو کی موت ہوگئی ہے اور 5لوگ علاج کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب کل 38ایکٹیو کیس ہیں اور ضلع میں کنٹینمینٹ زون کی بھی تعداد 17سے بڑھ کر 23ہوگیا ہے۔ تقریباً آدھا شہر کنٹینمینٹ زون میں تبدیل ہوگیا ہے۔ وہیں مثبت مریضوں کو ضروری علاج اور مشتبہ مثبت مریضوں کا سمپل لے کر جانچ کے لئے گوالیار ڈی آرڈی او بھیجے جارہے ہیں اور مشتبہ مریضوں کو کوارنٹائن بھی انتظامیہ کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ جس سے کسی طرح کا انفیکشن نہ پھیل سکے۔