محکمہ صحت نے جا ری کیا ہیلتھ بلیٹن


اُجین 02 اپریل (نیا نظریہ بیورو) چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انوسوئیہ گولی سنہا نے کورونا وائرس سے متعلق مریضوں کے سلسلے میں ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ، جو اس طرح ہے۔ا ُجین میں 02 اپریل تک مجموعی طور پر 96 مشتبہ مریضوں کے بلڈ سیمپل کو جانچ کے لئے لیب میں بھیجا گیا۔لیب کی رپورٹ کی معلومات حسب ذیل ہیں۔ 02 اپریل تک لئے جانے والے نمونوں کی تعداد 96 ہے۔ جو نمونے منفی آئے ہیں ان کی تعداد 77 ہے۔ آج مثبت نمونوں کی تعداد صفر ہے اور آج تک مثبت نمونوں کی تعداد 05 ہوگئی ہے۔ آج تک ، کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 02 ہے۔