بجلی صارفین کو حکومت کی خصوصی رعایت کا فائدہ جون مہینے سے ملنے کی امید


بھوپال7جون(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میںبجلی محکمہ اگلے مہینے سے گھر گھر جاکر ریڈنگ لیئے جانے کا نظم پھر سے شروع کررہا ہے۔ دراصل لاک ڈاﺅن نافذ ہونے سے حکومتی کام کاج کافی متاثر ہوا ہے۔ جس میں سب سے زیادہ بجلی محکمہ کی خدمات متاثر ہوئیںہےں۔ جس کا مسلسل خمیازہ لوگوں کو اٹھانا پڑرہا ہے۔ گذشتہ دومہینے سے بجلی محکمہ کی طرف سے جو بل دیئے جارہے ہیںوہ عام بلوں سے کئی گنا زیادہ ہیں۔ تو وہیں آن لائن بل نکالنے اور پیسہ جمع کرنے میں میں کئی طرح کی دقتیں سامنے آرہی ہیں۔ بلوں میں مس پرنٹنگ ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔وہیں اب بجلی صارفینکو جون کے مہینے سے بجلی بلوں میں راحت مل سکتی ہے۔ جون مہینے سے ہیصارفین کو 50روپے کا فائدہ ہونے لگے گا۔ بجلی کا یہ بل جولائی کے مہینے میں لوگوں کو ملے گا۔ اس کے لئے کمپنی ساف ویئر کو اپدیٹ کررہی ہے۔ یہ عمل 8سے 10دنوں میں پورا ہوجائے گا۔ جب تک یہ عمل پورا نہیں ہوجاتا اس وقت تک کسٹمر کو میٹر کی ریڈنگ سے ہی بل جاری ہونگے۔ حکومت سے ملنے والی راحت کے لئے بلنگ سافٹ ویئر میں تبدیلی کرنا ضروری ہے۔ ابھی میٹر ریڈنگ پر بجلی کے بل دیئے جارہے ہیں۔ کیوں کہ ریڈنگ کا کام ابھی صحیح طریقے سے شروع نہیں ہوپایا ہے۔ لیکن بجلی محکمہ کی طرف سے امید کی جارہی ہے کہ 12دنوں کے بعد میٹر رنڈنگ کا کام شروع کردیا جائے گا۔ اس وقت تک سافٹ ویئر بھی اپدیٹ ہوجائے گا۔
غورطلب ہے کہ گھریلو صنعت اور کاروباری بجلی صارفین کو ریاستی حکومت کے ذریعہ کچھ دنوںقبل ہی راحت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن بلنگ سافٹ ویئر میں ضروری تبدیلی کرنا بھی لازمی ہے ۔جس کے بعد طے کی گئی رقم کو بجلی کے بلوں میں شامل کیا جاسکے گا۔ حکومت کے ذیعہ دی جارہی اس خصوصی رعایت کا فائدہ تب ہی صارفین کو مل سکے گا۔