ڈیو ٹی سے غیر حاضر رہنے پر دو افسران کے خلاف ہو ئی معطلی کی کا رروائی


پانچ افسران کے خلا ف شوکاز نوٹس جاری
اُجین 02 اپریل (نیا نظریہ بیورو) کورونا وائرس کے انفیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ضلع اُجین اور ±اُجین ڈویژن کے تمام اضلاع میں افسران کی مختلف انتظامات اور سرگرمیوں میں ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ اُجین ڈویژنل کمشنر جناب آنند کمار شرما کی ہدایت پراُجین اور دیگر اضلاع میں کورونا وائرس کے دوران ، مختلف عہدیداروں کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی تھی لیکن تفویض کردہ فرائض کی تکمیل نہ کرنے ، احکامات کی نافرمانی کرنے ، ڈیوٹی سے غیر حاضر اور بغیرافسر کو بتائے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے غائب رہنے پر دو افسران کو معطل کردیا گیا ہے ۔اسی طرح پانچ افسران کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے۔کمشنر جناب شرما نے سرکاری فرائض کی عدم تعمیل اور افسران کی اجازت کے بغیر ہیڈ کوارٹر سے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے نیمچ کلکٹر کی رپورٹ کی بنیاد پر فوری اثر سے معطل کردیا ہے۔ اسی حکم کے تحت ، کلکٹر مندسور کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ کی بنیاد پر ، چیف میونسپل آفیسر ، میونسپل کونسل ، ملہار گڑھ شیلندر اوستھی کو بھی فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مذکورہ دونوں افسران نے سرکاری کاموں میں غفلت برتی اور افسران کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کرتے رہے ۔کمشنر جناب شرما نے بغیر اجازت کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے باہر قیام کرنے پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راجیو کھورانا ، ر یژنل ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ دیپک پریہار ، جوائنٹ ڈائریکٹر مویشی ڈاکٹر این کے بامانیہ ، ایگزیکٹو انجینئر پی آئی شاجاپور راجیش
را ئیکوار اور ای ای آر ای ایس پر ویش سونی کو وجہ بابتاﺅ نوٹس جاری کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسران تین دنوں کے اندر اپنا جواب دینا یقینی بنائیں۔ اگر جواب قابل اطمینان بخش نہیں پایا گیاتو قواعد کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔