لاک ڈاﺅ ن میں رعایت : بھوپال میںکورونا مثبت مریضوں کی تعداد میںتیزی سے ہورہا ہے اضافہ


بھوپال:6جون(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال میں کورونا کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ یکم جون سے لاک ڈاﺅن میں دی گئی رعایت کے بعد اب راجدھانی میں تیزی کے ساتھ کورونا مثبت مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ کی مشکلیںبڑھتی جارہی ہیں۔ کیوںکہ اب نئے علاقوں سے کورونا کے مثبت مریض سامنے آرہے ہیں ۔ اب تک کچھچنندہ علاقوں میں ہی کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا تھا ،لیکن اب راجدھانی کے دیگر علاقوں میں بھی مریض انفیکٹیڈ ہورہے ہیں۔ راجدھانی کے لئے پریشانی کی بات یہ بھی ہے کہ ایک دن میں 52کورونا مثبت مریض ملے ہیں، جبکہ ایک مریض کی موت بھی واقع ہوگئی۔واضح رہے کہ راجدھانی کے نہرونگر اور کوٹرا سلطان آباد علا قے میں انفیکشن تیزی سے پھیلتا جارہا ہے۔ انفیکشن پھیلنے کے معاملے میں یہ نئے حلقےہیں، کیوںکہ اس سے قبل ان علاقوں میںکوئی کورونامثبت مریض نہیں ملا تھا۔ لیکن اب یہاں ایک ساتھ کئی کورونا مثبت مریض مل چکے ہیں۔ بروز جمعرات اسی علاقے سے 16پازیٹیو مریض ملنے کے بعد بروز جمعہ پھر سے اسی علاقے میں 5نئے کورونا مثبت مریض ملے ہیں ۔ اس میں ڈویژنل کمشنر کے دفتر کے اوپر لگنے والے کوآپریٹیو محکمہ کے انسپیکٹر اور ان کی بیٹی پازیٹیو ملی ہیں۔ اس کے بعد کوہ فضا تھانہ واقع کمشنر کے آفس کو سنیٹائز کراکر 3دن کے لئے بند کردیا گیا ہے۔غورطلبہے کہ 5دنوں میں بھوپال میں تقریباً 214مریض ملے ہیں۔ وہیں اس پر کہا جارہا ہے کہ ان لاک 1:0کے تحت دی گئی رعایتوں کی وجہ سے کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک مثبت مریضوں کی تعداد 1733ہوگئی ہے۔ حالانکہ بروز جمعہ 40مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر روانہ ہوئے ۔ وہیں دوسری طرف پرانے بھوپال واقع کموک آباد میں 8نئے پازیٹیو مریض ملے ہیں۔ اس کے علاوہ اشوکا گارڈن میں چھ ،بی ڈی اے کالونی میں پانچ، ٹی ٹی نگر میں چار سمیت دیگر علاقوں میں بھی کورونامثبت مریض ملے ہیں۔ اس کے علاوہ حمیدیہ اسپتال میں کوٹرا سلطان آباد کے رہنے والے ایک بزرگ کی موت ہوگئی ہے۔
1197مریض ہوئے ڈسچارج:بروز جمعہ کل 1038سمپل کی جانچ کی گئی ہے۔جس میں سے 986سمپل نیگیٹیو اور 52لوگوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ راجدھانی میں اب پازیٹیو مریضوں کی تعداد 1733ہوگئی ہے۔وہیں راجدھانی میں اب تک 52لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ 40مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر چلے گئے ہیں۔ اب تک صحت یاب ہوکر ڈسچارج کئے گئے کورونا مثبت مریضوں کی کل تعداد 1197ہوگئی ہے۔