پولیس نے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پرکی کا رروائی


دیواس 02 اپریل (نیا نظریہ بیورو) کلکٹر ڈاکٹر شری کا نت پانڈے اور انتظامیہ کی ٹیم نے صبح سات بجے سے شہر کا دورہ کر لاک ڈا¶ن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کلکٹر ڈاکٹر شری کانت پانڈے کی جانب سے دئے گئے حکم کے مطابق ، دو پہیا اور چار پہیا گاڑیوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔اس کے باوجود لو گ سٹرکو ں پر اپنی گاڑیوں کے ساتھ نظر آئے ۔ پولیس نے سختی کر تے ہوئے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی۔ بازاروں میں انتظامیہ کی سختی کا اثر دیکھا گیا ، آج معاشرتی دوری پر عمل کر د کانداروں نے لاک ڈا¶ن کے اصولوں کی پابندی کی ۔ کلکٹر ڈاکٹر شری کانت پانڈے نے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ ایسے گاڑی مالکان پر کا رروائی کریں جو لاک ڈاﺅن کی پابندی نہیں کر تے اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کریں۔ شہری علاقوں میں تمام پٹرول / ڈیزل پمپ بند رہے۔ دیہی علاقوں میں ، پیٹرول / ڈیزل پمپ کھلے رہے۔ سب ڈویژن آفیسر نے بتایا لاک ڈاﺅن کے دوران دو پہیا اور چار پہیا گاڑیوں پرپابندی عائد کرنے کے باوجود شہر میں گاڑیاں چلتے پائے جانے کے بعد کارروائی کی گئی۔ محکمہ پولیس نے شہری علاقوں میں لا¶ڈ اسپیکر کے ذریعہ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی اور بتایا کہ شہر میں دو پہیا اور چار پہیا گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ غیرضروری طور پر باہر جانے پر متعلقہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔