زمین مافیاجیتو سونی کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرانے والی خاتون نے آئی جی آفس کے سامنے خود کشی کی کی کوشش


خاتون کا الزام پولیس دفعات کم کر ملزمین کی بچانے کی کر رہی کو شش
پولیس اہلکارنے خاتون کو خودکشی کرنے سے بچایا
اندور05جون (نیا نظریہ بیورو) متعدد معاملات میں مفرور زمین مافیا جیتو سونی سمیت 8 کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرانے والی خاتون نے جمعہ کے روز آئی جی آفس کے سامنے خودکشی کی کو شش کی ۔ متاثرہ خاتون کو پولیس اہلکاروں نے خود کشی سے قبل موقع پر ہی پکڑ لیا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ خاتون پولیس کی تفتیش سے پریشان ہے۔ متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ اس کا کیس سی ایس پی آزاد نگر کمزور کرر ہے ہیں۔ انصاف نہ ملنے کی وجہ سے ، انہوں نے آئی جی آفس کے باہر خود کشی کی کوشش کی ہے۔متاثرہ خاتون ، 30 سالہ موسیٰ کھیڑی کی رہنے والی ہے ، نے بتایا کہ اس نے 5 فروری 2020 کو تھانہ آزاد نگر میں جیتو سونی ، ادئے سنگھ ٹھاکر ، سرپال ، دلیپ کنسال ، کرشنا کمار ، بھگت رام ، امر دیپ اپادھیائے ، دیپک یادو کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 354 ، 376 ، 376-ڈی ، 120بی، 420 ، 467 ، 468 ، 471 اور ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرائے تھے ۔ اس کیس کے چار ملز مین جیل میں ہیں اور 4 مفرور ہیں۔متاثرہ خاتون کے مطابق اس معاملے میں پولیس نے تین ماہ بعد چالان پیش کیا ہے۔ اس میں ، ملزمین پر لگائی گئی دفعات کو کم کر دیا ہے ، جس سے کیس کمزور ہو گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ ملزم اور پولیس کی ملی بھگت سے یہ کام ہو رہا ہے جس کی وجہ سے اس کا کیس کمزور ہو گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے ملزم پر اسے دھمکیاں دینے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ اسی دوران ، معاملے کی اطلاع ملتے ہی سنیوگیتا گنج پولیس اسٹیشن کے ٹی آئی راجیو ترپاٹھی بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ٹی آئی کے مطابق پولیس اس معاملے میں منصفانہ کارروائی کررہی ہے۔