‘مہاکال بَدھر سنگھ ‘نے ضرورت مندوںکو راشن کٹ کی تقسیم


اُجین05جون (نیا نظریہ بیورو) ‘مہاکال بَدھر سنگھ ‘ لاک ڈاﺅن کے نفاذ کے بعد سے ہی ضرورت مند لوگوں کو راشن کٹ تقسیم کرتی آئی ہے ۔اس موقع پر تنظیم کے لوگ کورونا کے تئیں لو گوں کو بیدار بھی کر رہے ہیں تاکہ کو روناکے انفیکشن سے لوگوں کو بچایا جا سکے ۔اس موقع پر صدر جناب ہیمنت ڈاگرے ، سکریٹری جناب فیضان خان ، نائب صدر جناب دیپک را¶ ، خزانچی جناب طاہر حسین اور نتیش بوراسی ، جناب عبد الحبیب ،جناب عاشق خان وغیرہ موجود رہے ۔قابل ذکر ہے کہ حکومت کے بغیر کسی تعاون سے مذکورہ تنظیم اپنے اخراجات پر معاشرتی خدمات کا حلف لیا ہے۔