کوروناسے صحت یا بی کی شرح میں مسلسل ہو رہا اضافہ


10پولیس اہلکار سمیت 4دیگر افراد ہوئے صحتمند
اُجین05جون (نیا نظریہ بیورو) جمعہ کے روز مکسی روڈ میں واقع پولیس ٹریننگ اسکول (پی ٹی ایس ) سے32بٹالین کے 10 پولیس اہلکار مکمل طور پر صحتمند ہونے کے بعد دوبارہ بٹالین کو گئے ۔قابل ذکر ہے کہ یہ پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران انفیکٹیڈ ہوئے تھے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر جناب اتندر سنگھ گرجر اور ڈاکٹر اے ایس تومر نے تمام لوگوں کو سرٹیفکیٹ و گلدستہ پیش کر مبارکباد دی اور انہیں
اگلے 7 دنوں تک معاشرتی فاصلے پر مکمل طور پر عمل کرنے کی ہدایت دی ۔ پی ٹی ایس سے ڈسچارج کے وقت ڈاکٹر انمول جین ،جناب دلیپ راٹھور ، ڈاکٹر روہت ،جناب منوج ترویدی ، محکمہ خواتین و طفل ترقی کے جناب کھیمراج چوہان ، جناب ہمیندر ، ڈاکٹر وجے کمار پانچال ، ڈاکٹر وسیم خان ، ڈاکٹر اروند بھٹناگر ، ڈاکٹر روہن ، ڈاکٹر مہندر یادو ، ڈاکٹر ایس کے اکھنڈ ، ڈاکٹر انیتا ، ڈاکٹر وپٹ ، ڈاکٹر کپل چوہان ، ڈاکٹر سکھ دیو ، ڈاکٹر دیپک وشوکرما ، جناب روی یادو ، جناب پربھاکر داس ، جناب امت یادو ،جناب دلیپ راٹھور ،جناب پنکج تومر ، جناب برج موہن ، جناب آکاش ، اور محترمہ فاطمہ وغیرہ موجود رہے ۔اسی طرح آرڈی گارڈی سے چار مریض صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج ہوئے ۔ ڈاکٹر سدھاکر ویدیہ نے صحت یاب ہوئے مریضوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر موہت ، ڈاکٹر آشیش شرما ، ڈاکٹر پوری ، وارڈ انچارج جناب دلیپ شرما وغیرہ موجود رہے۔ نوڈل آفیسر جناب سجان سنگھ راوت نے ڈسچارج ہو نے والے مریضوں کو نیک خواہشات سے نوازا۔