صحافی پر ہواجان لیوا حملہ: معاملہ کے اہم ملزم بھدالے کی غیر قانونی تعمیرات کو میونسپل کا رپوریشن نے کیا منہدم


پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر تلاش کی شروع
اُجین05جون )نیا نظریہ بیورو) جمعرات کو سینئر صحافی جناب کیلاش سسود یا پر شرپسند مکیش
بھدالے کے بھائیوں نے تلوار اور دھار دا ر ہتھیاروں سے جان لیوا حملہ کر شدید زخمی کردیا اور صحافی کے بیٹے اور بہو کو بھی پیٹا اور زخمی کردیا۔ نیل گنگا پولیس نے شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔اسی ضمن میں صبح میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر جے سی بی چلا کر بھدالے کی غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا ۔ پولیس کی غنڈہ فہرست میں سرفہرست رہنے والے
مکیش بھدالے کے بھائیوں نے کیلاش سسودیا اور اس کے داماد پر تلوار سے حملہ کیا
۔ سسودیا کا کہنا ہے کہ کچرا ڈالنے کی بات پر تنازعہ ہوا تھا ، جس کے بعد مکیش کا بھائی وجے بھدالے ، کالو بھدالے ، کالو کا بیٹا اور مکیش کے دو بھانجے تلوار اور سریا لے کر گھر میں زبردستی داخل ہوئے۔ شرپسندوں نے گھر میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے تلوار سے حملہ کیا ، جس میں صحافی کے سر اور انگلیوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں ۔نیل گنگا ٹی آئی جناب کلونت جوشی نے بتایا کہ شرپسندوں کے خلاف دفعہ 452 ، 324 ، 326 ، 284 ، 506 کے تحت مقدمہ درج کران کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ لیکن تمام شرپسند کنبے کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئے ہیں۔ بھدالے کی سندھی کالونی میں غیر قانونی گمٹی اور دیگر تعمیرات کو منہدم کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کے اشتراک سے ایکشن لیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مکیش کی غیرقانونی تعمیرات کی فہرست بنا کر وہ آج سب کو زمین دوزکر دیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ غنڈہ مکیش بھدالے اور اس کے گینگ ممبروں کے خلاف سابق ایس پی جناب سچن اتلکر نے موثر کا رروائی کی تھی ۔