میونسپل کا رپوریشن کی جانب سے سینیٹائزر اسپرے کاکام جاری


اُجین02 اپریل(نیا نظری بیورو) میونسپل کارپوریشن کمشنرجناب رشی گرگ کی ہدایت کے مطابق ، میونسپل کارپوریشن عملہ کے ذریعہ شہر میں سینیٹائزر کا چھڑکا¶ مستقل طور پر جاری ہے۔ خاص طور پر عنبر کالونی اور جانساپورہ کے علاقے میں روزانہ سینیٹائزر کا چھڑکا¶ کیا جارہا ہے۔ اسی زمرے میں شانتی پیلس اسکوائر ، لال گیٹ ا ندور روڈ ، شیوالے اندور روڈ اور کالونی کے آس پاس کے دیگر علاقوں میں چھڑکاﺅ کا کام کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ، شہر میں فوگنگ اور بلیچ پا¶ڈر چھڑکنے کا کام بھی جاری ہے۔