کورونا مریضوں کی تعداد ہوئی کم: ریاست میں گذشتہ24 گھنٹوں میں ملے2612 نئے متاثرین

بھوپال 11فروری(نیا نظریہ بیورو)مدھیہ پردیش میں کورونا انفیکشن کی رفتار کم ہونے کے بعد اب مرنے والوں کی تعداد بھی کم ہونے لگی ہے۔ ایک ہفتہ پہلے تک روزانہ سات سے نو مریض مر رہے تھے لیکن یہ تعداد بھی کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 2612 نئے مثبت آئے اور تین مریضوں کی موت ہو ئی۔ دارالحکومت بھوپال کے لیے بھی راحت کی خبر ہے۔ 11 دنوں کے بعد بھوپال میں کورونا سے ایک بھی موت درج نہیں ہوئی ہے۔ اس وقت ریاست کے اسپتالوں میں 637 مریض داخل ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں انفیکشن کی شرح میں کمی آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی صحت یابی کی شرح یعنی صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران روزانہ اوسطاً چھ اموات ہو رہی تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اوسطاً چار مریض مر رہے ہےں۔

انفیکشن کی شرح کم ہونے کے ساتھ اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ جمعہ کو سارتھک پورٹل پر درج معلومات کے مطابق 637 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان میں سے 84 فیصد یعنی 535 مشتبہ علامات والے مریض ہیں۔ ان میں سے 213 مریض بغیر آکسیجن کے آئسولیشن بیڈ پر داخل ہیں۔ آکسیجن سے چلنے والے بستروں پر 219 اور آئی سی یو میں ،ایچ ڈی یو میں205 مریض داخل ہےں۔

بھوپال میں 549، اندور میں 228، نرسنگھ پور میں 106، رائسین میں 89، دموہ میں 86، جبل پور میں 85، ساگر میں 77، سیونی میں 75، شیو پوری میں 75، ہوشنگ آباد میں 74، سیہور میں 72، دتیہ میں 69، انوپور میں 66، دھارمیں 65، دیواس 59، ودیشا 50، بالاگھاٹ 49، چھندواڑہ 44، بیتول 43، پنہ 42، گنا 39، کھرگون 37، ہردا 35، ریوا 33، چھتر پور 32، جھابوا میں 30،گوالیار میں 29،مرینامیں 29،رتلام میں 29، اجین میں 23، مندسور میں 23، ٹکم گڑھ میں 23، نیمچ میں 22، کٹنی میں 21، منڈلا میں 19، ڈنڈوری میں 17، ستنا میں 17، اشوک نگر میں 16، آگر میں 15، مالوا میں 13، راج گڑھ میں 13۔ شیو پورہ میں، علیراج پور میں 12-12، کھنڈوا، سدھی، عمریا، بڑوانی اور شاجاپور میں 10-10، شہڈول میں 9، نواڑی میں 6، سنگرولی، بھنڈ میں 5 اور برہان پور میں 1-1 نیا مریض پایا گیا ہے۔