لاک ڈاﺅن و کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ہوئی کا رروائی


اُجین02 اپریل (نیا نظریہ بیورو) حکومت کی جانب سے لاک ڈا¶ن اور کرفیو کی وجہ سے دو پہیا گاڑیوں و پیدل سڑکوں پر چلنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔اُجین کے لوگ کھلے عام اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔پولیس نے سبھی چوراہوں کو بیریکیٹس لگاکر سیل کر دیا ہے ۔صبح پولیس اہلکاروں نے فری گنج واقع پل پر بیریکیٹس لگا لوگوں کو روک کر انہیں گھر جانے کا کہا ۔ خاص بات یہ ہے کہ جب گرانڈ ہوٹل کی جانب سے پولیس کے ذریعہ روکا گیاتو دوپہیا گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے رانگ سائیڈ کی جانب سے پل پر جانے لگے تو وہاں پر پولیس نے انہیں روکا ۔ کچھ لو گ ایسے بھی ملے جو پولیس سے بحث کر جانے پر بضد تھے ۔لوگ طرح طرح کے بہانے بنا کر پولیس سے جانے پر اصرار کر تے رہے ۔
پولیس کی کارروائی جاری
پابندی کے باوجود لوگ سڑکوں پرپیدل و گاڑیوں سے گھومتے نظر آئے ۔ پولیس ایسے لوگوں کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ایس پی کی جانب سے قائم ‘پولیس پا رٹی ‘لوگوں کو خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کے ساتھ ان کے ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لے رہی ہے۔