روزنامہ نیانظریہ کے محمداسعدکااعزاز: حافظ اسمعیل بیگ آرگنائزیشن نے کوروناوباءکے دوران صحافتی اوردیگرخدمات کےلئے مختلف شخصیات کواعزازسے نواز


بھوپال :3جون(نیانظریہ بیورو)
کورونا کے دوران روزنامہ نیانظریہ کے بھوپال بیورو میں تعینات محمداسعد کو ان کی صحافتی خدمات کے لئے حافظ اسمعیل بیگ آرگنائزیشن نے ’کورونا جنگجو‘اعزاز سے نوازا۔ان کے ساتھ ہی لاک ڈاو¿ن کے دوران مختلف شعبوں میں اپنی خدمات دینے والے افسران کوبھی اس اعزاز سے نوازاگیا۔اس موقع پرآرگنائزیشن کے صدر حافظ اسمعیل نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ جن افراد نے کورونا وباءکے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیرسماجکی خدمت کی ہے۔ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔اس لئے ہم نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے،جس کے تحت علاقے کے سی ایس پی ودیگرپولس افسران کااعزازکیاگیا۔اس کے علاوہ آج ہم نے میونسپل کارپوریشن کے ژون16کے افسرحسیب عثمانی کااعزاکیا ہے،ساتھ ہی ہم نے کوشش کی کہ اردو صحافت میں اس لاک ڈاو¿ن کے دوران بیش قیمتی خدمات انجام دینے والے صحافیوں کااعزازکیاجائے ۔ان صحافیوں کاعزازکرتے ہوئے ہمیں بے حدخوشی محسوس ہورہی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ سماج میں اچھے کام کرنے والے افراد کااعزازکرنے کاسلسلہ ہماری آرگنائزیشن کی جانب سے آئندہ بھی جاری رہے۔
واضح رہے کہ راجدھانی بھوپال میںبروز بدھ صبح 11 بجے حافظ اسمعیل بیگ آرگنائزیشن کے دفتر چندن نگر بھانپور میں کوروناجنگجوو¿ں کے دوسرے اعزازی تقریب میں آرگنائزیشن کے صدر حافظ محمد اسمعیل بیگ اور تمام ممبران کی طرف سے کورونا وائرس وباکے دوران اپنی پوری تگ و دو صرف کر دینے والے بہادر میونسپل کارپوریشن کے اعلی افسران اور اردو صحافیوں کا بغیر کسی بھید بھاو¿ کے سپاس نامہ اور شال اوڑھا کر اعزاز اور اکرام کرکے شکریہ کے ساتھ پوری حوصلہ افزائی کی گئی، جن میں خصوصا ًبھوپال ضلع افسر شازیہ نواز ، میونسپل کارپوریشن ژون 16 کے زونل افسر عبد الحسیب عثمانی ، اور HO افسر دنیش پال کے علاوہ بھوپال کے مشہورمقبول اردو اخبار روزنامہ نیا نظریہ کے صحافی محمد اسعد ،ای ٹی وی بھارت کے اردو صحافی قمر غوث ، اخبار مشرق کے صحافی محمد سلمان کا اعزاز اور استقبال کیا گیا۔اس موقع پر مرزا چاند بیگ، حافظ سعید ، ارمان علی، واحد خان، مولانا اظہر ندوی، محمد آصف، مظہر بیگ، صابر خان، اعظم بیگ، محمد ریحان، رضوان، عبد الرقیب اور دیگر آرگنائزیشن کے ممبران موجود تھے۔