کملناتھ نے کی اندور واقعہ کی مذمت،کہا ایسا کرنے والے انسانیت کے دشمن


بھوپال:02اپریل(نیانظریہ بیورو)مدھیہ پردیش کے اندور میں صحت ملازمین اور پولس انتظامیہ پر ہوئے حملے پر سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے ٹوئٹ کرکے اس کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندور کے رانی پورہ اور ٹاٹا پٹی باکھل میں صحت ملازمین کے ساتھ ہوئے غلط رویہ اور پتھراﺅ کاواقعہ بے حد تکلیف دہ اور قابل مذمت ہےں۔ ایسی حرکت کرنے والے سماج انسانیت کے دشمن ہیں۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کمل ناتھ نے کہا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں تحفظ ملازمین اور ڈاکٹراپنی جان کو خطرے میں ڈال کر عوام کی حفاظت کررہے ہیں اور اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔ ہمیں حفاظتی ملازمین اور انتظامیہ کے افسران کا آگے آکر مدد کرنی چاہئے اور ان کے جذبہ کو سلام کرنا چاہئے،نہ کہ ان کے اوپر پتھر برسانے چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کی ایسے واقعہ سے ریاست اور شہر اور ملک کو شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ کو ڈاکٹر اور صحت ملازمین کی تحفظ کا انتظام کرنا چاہئے ، ساتھ ہی ایسے واقعات کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔اسی کے ساتھ ریاست کے باشندوں کی بھلائی اور اس مصیبت کی گھڑی سے نجات دلانے کے لئے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ رام نومی کے دن یگیہ کرعوام کی بہتر صحت اور بھلائی کی کامنا کرنے کی اپیل کی ہے ساتھ ہی ملک کے تمام لوگوں کو رام نومی کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں سبھی سماجی اداروں ، تنظیموں اور عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ مصیبت کی اس گھڑی میں غریب مزدور طبقہ اور ضرورت مندوں کی ہرممکن مدد کریں۔