بھوپال میں 61 نئے کورونا مثبت مریض ، سب سے زیادہ کیس ہنومان گنج علاقے میں


بھوپال:3جون(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ بدھ کے روز ، بھوپال میں کورونا تحقیقاتی رپورٹ کے ساتھ مثبت آنے کا ریکارڈبھی ٹوٹ گیا ہے۔ پہلی بار ، شہر میں آج 61 افراد کی کورونارپورٹ مثبت آئی ہے۔سب سے زیادہ مثبت رپورٹ ہنومان گنج تھانہ علاقے سے آئے ہیں۔ آج اس علاقے سے 15 مشتبہ افراد کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت پائی گئی ، ان میں سے 5 مشتبہ افراد کووڈ کیئر سنٹر میں پہلے ہی داخل ہیں۔ اس کے علاوہ گووند پورہ کے علاقے سے 8 افراد متاثر ہوئے ہیں ، اس علاقے کے بی ایچ ای ایل میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے 4 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔اس کے بعد ٹی ٹی نگر ، جہانگیرآباد ، پٹیل نگر ، نشاط پورہ ، کولار ، کروند ، صدر بازار ، شاہجہان آباد ، نہرو نگر میں کورونا متاثرہ افرادسامنے آئے ہیں۔ شہر کے تقریبا 23 علاقوں سے نیا کورونا متاثرین کی شناخت ہوئی ہے۔وہیںدوسری جانب ، تقریباً 35 مریضوں کو کورونا انفیکشن سے پوری طرح صحت یاب ہونے کے بعد آج چرایومیڈیکل کالج اور اسپتال سے فارغ کردیا گیاہے۔ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں میں 2 سال ، 5 سال ، 8 سال ، 12 سال اور 13 سال کے بچے بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ اسپتال سے چھٹی پانے والے افراد میں ایک آشا کا کارکن بھی شامل ہے۔ جو سروے کے دوران ایک انفیکٹیڈ ہوا تھا۔ سب کو ضروری ہدایات دے کر گھر بھیج دیا گیا ہے۔