نڈال فائنل میں، 21ویں گرینڈ سلیم خطاب سے ایک قدم دور

میلبورن، 28 جنوری (یو این آئی) دنیا کے پانچویں نمبر کے ٹینس کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال جمعہ کو سیمی فائنل مقابلے میں شاندار جیت کے ساتھ چھٹی بار آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔
اب وہ اپنے ریکارڈ 21 ویں گرینڈ سلیم خظاب سے محض ایک قدم دور ہیں۔

20 بار کے گرینڈ سلیم فاتح نڈال نے سیمی فائنل میں ساتویں سیڈ اٹلی کے ماٹیو بیریٹینی کو چار سیٹوں کی جد وجہد میں 6-3، 6-2، 3-6، 6-3 سے شکست دی، یہ ان کا تیسرا گرینڈ سلیم سیمی فائنل تھا۔