بی جے پی ضمنی انتخابات میں 24 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی: وجئے ورگیہ


بھوپال:2جون(نیانظریہ بیورو)
پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ بی جے پی آفس پہنچے ،وہاں انہوں نے ریاستی صدر وی ڈی شرما اور تنظیم کے جنرل سکریٹری سہاس بھگت سے ملاقات کی۔ تینوں رہنماو¿ں کے مابین تقریباً ایک گھنٹہ تک گفتگوہوئی۔ اس اجلاس کے بعد ، وجئے ورگیہ نے آئندہ ضمنی انتخاب کی تمام 24سیٹوں پر بی جے پی کی فتح کا دعویٰ کیا ہے۔ کانگریس میںپریم چند گڈو کی واپسی پر ، انہوں نے کہا کہ اس سے بی جے پی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔کیلاش وجئے ورگیہ نے مزید کہا کہ بی جے پی سانویر اسمبلی کی سیٹ زیادہ ووٹوں سے جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی کمل ناتھ حکومت نے ریاست کے لوگوں کو دھوکہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک سازش کرسکتی ہے، لیکن ضمنی انتخابات میں بی جے پی جیت جائے گی۔
میں آئین سے لفظ ”انڈیا“ ہٹانے کی حمایت کرتا ہوں:
وجئے ورگیہ نے سپریم کورٹ میں انڈیا لفظ کو آئین سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست پر حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام بہت پہلے ہونا چاہئے تھا۔ وہ اخلاقی طور پر اس کی تائید میں ہےں۔ بھارت بولنے سے ہمیں اپنے پن سے واقفیت کا احساس دلاتی ہیں۔مدھیہ پردیش کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اعتراف کیا ہے کہ فروری ماہ میں ہی کورونا اندور پہنچ گیاتھا۔ اس پر کیلاش وجئے ورگیہ نے بتایا کہ اندور میں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے۔ یہ فطری بات ہے کہ کورونا کی دستک اندور میں بہت پہلے دیدی تھی۔ لیکن اس وقت کی کمل ناتھ حکومت نے اس طرف توجہ نہیں دیا تھا ، لیکن اب اندور میں صورتحال قابو میں ہے۔
سبھی ایم ایل اےز کا وزیر بننا ممکن نہیں:
کیلاش وجئے ورگیہ نے مزیدکہاکہ آج می میٹنگ میںاہم مدعوں پر گفتگو کی گئی۔ واضح رہے کہ کیلاش وجئے ورگیہ نے صاف طورپرکہا کہ پارٹی کے تمام ایم ایل ایز کا وزیر بننا ممکن نہیں ۔اس پر حلقے،ذاتی تمام کو بنیاد بناکر فیصلہ لیا جائے گا۔ دراصل بروزمنگل بی جے پی دفتر پہنچے کیلاش وجے ورگیہ نے کابینہ توسیع کی بات پر کہا کہ پارٹی میں بہت سے سینئر ایم ایل ایز ہےں۔ لیکن سب کا وزیر بننا ممکن نہیں ہے۔ اس لئے پارٹی غور وخوض کرکے ہی فیصلہ لے گی۔ واضح رہے کہ بی جے پی اس میٹنگ میں وی ڈی شرما بھی موجود تھے ، اس میٹنگ میں ریاست کے مختلف مدعوں پر تنظیم کے جنرل سکریٹری سہاس بھگت سے گفتگو کی گئی۔
کانگریس کے ڈیمیج کے کنٹرول میں بی جے پی :کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے وجے ورگیہ نے کہا کہ کانگریس نے ہر طبقے کو دھوکہ دیا ہے۔ جس کی وجہ سے اب ضمنی انتخابات میں کانگریس تمام سیٹ ہارے گی۔ بی جے پی ڈیمیج کنٹرول میں مصروف ہے۔ اس لئے ضمنی انتخابات کو لے کر بی جے پی کی تیاری مکمل ہے۔ وہیں انہوں نے دیپک جوشی کے ناراض ہونے کو لے کر کہا کہ وہ ناراض نہیں ہےں۔ ان کے والد ایک قابل تعریف شخص تھے۔ انہوں نے ایک الگ پہچان بنائی تھی۔ ہر انسان کا ذاتی خیال رہتا ہے ۔ ان کی بھی ہوگی اس لئے ان سے کیسی ناراضگی۔