امر جوان جیوتی کو بجھایا نہیں جارہا ہے: حکومت

نئی دہلی، 21جنوری (یواین آئی) امر جوان جیوتی کے سلسلہ میں کانگریس کے اعتراض پر جمعہ کومرکزی حکومت نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ جوانوں کو وقف اس اکھنڈ جیوتی کو بجھایا نہیں جار ہاہے بلکہ اسے نیشنل وار میموریل میں جیوتی شامل کیاجائے گا۔

ذرائع نے کہاکہ انڈیا گیٹ پر درج نام صرف کچھ شہدا کے ہیں جنہوں نے پہلی جنگ عظیم اور اینگلو۔
افغان جنگ میں انگریزوں کے لئے لڑائی لڑی تھی اور اس طرح یہ ہماری نوآبادیاتی ماضی کی علامت ہیں