سابق کرکٹر آر ستیش کو مبینہ طور پر میچ فکس کرنے کے لیے 40 لاکھ کی پیشکش کی گئی تھی

بنگلورو، 19 جنوری (یو این آئی) تمل ناڈو کے سابق بلے باز آر ستیش نے بنگلورو میں پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر میچ فکس کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

14 جنوری کو درج کی گئی شکایت کے مطابق، ستیش کو تین جنوری کو بنی آنند نامی ایک شخص نے ایک میچ ’’فکس‘‘ کرنے کے لئے 40 لاکھ روپئے کی پیشکش کی تھی اور اس شکایت کی تصدیق کرک انفو کرچکا ہے۔
ستیش نے بنگلورو کے جے نگر میں ڈرج اس شکایت میں ایسا بھی کہا ہے کہ “دو اور” کھلاڑی اس میچ کو فکس کرنے کے لیے “پہلے سے ہی راضی” ہوگئے تھے۔