سوشل میڈیا پر واجدکوساجدلکھنے پر جیوتی رادتیہ سندھیا ہوئے ٹرول


بھوپال:یکم جون(نیانظریہ بیورو)
کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آئے سینئر لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا ٹویٹر پر ٹرول ہوگئے ۔ ایک غلط ٹویٹ پر لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا ۔ بروز پیر بالی ووڈ مشہور گلوکار واجد خان کا انتقال ہوگیا ۔ اس کو لے کر سندھیا نے افسوس کا اظہار کیا لیکن ٹویٹ کرتے وقت ان سے ایک چونک ہوگئی۔ ان کے ٹویٹر ہینڈل سے واجد کی جگہ ساجد نڈیاڈوالا کو ہیش ٹیگ کے ساتھ رنج وملال کا اظہار کردیا۔ وہیں واجد خان کی جگہ ساجد نڈیاڈوالا کو ہیش ٹیگ کے ساتھ افسوس کا اظہار کرنے والے ٹویٹ پر لوگوں کا ردعمل آنا شروع ہوگیا۔ سندھیا کو ٹرول کیا جانے لگا۔ حالانکہ غلطی کا احساس ہوتے ہی چند منٹ میں ہی انہوں نے اپنا ٹویٹ حذف کردیا اور دومنٹ بعد ہی دوسرا ٹویٹ جاری کیا۔
بالی ووڈ میں ساجد واجد گلوکاروں کی جوڑی مشہور ہے۔ اس جوڑی نے کئی بڑی فلموں پر میوزک دیا ہے۔ اس دوران گلوکار واجد خان کا بروز پیر صبح انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال پر ہستیوں سے لے کر ان کے حامیوں تک تمام نے رنج وملال کا اظہار کیا ۔ سندھیا نے بھی بروز پیر گلوکار واجد خان کے لئے افسوس ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ جاری کیا۔ اور اس میں غلطی ہوگئی۔ انہوں نے آر آئی پی لکھ کر ہیش ٹیگ کے ساتھ ساجد ناڈیاڈ لکھ دیا۔ یہ ٹویٹ 12.38منٹ پر جاری ہوا تھا، اس میں 213لوگوں نے لائک کیا اور باقی لوگ جیسے ہی کمینٹ کرنے لگے۔ کچھ لوگ غلطی کے لئے ٹویٹ پر ہی کمینٹ کرنے لگے۔ جب تک 10لوگ ان کے ٹویٹ پر کمینٹ کرچکے تھے۔ حالانکہ چند منٹ میں ہی یہ ٹویٹ حذف کردیا گیا۔