اڈانی اور پوسکو کا گجرات میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

نئی دہلی، 13 جنوری . جنوبی کوریا کی اسٹیل کمپنی پوسکو اور اڈانی گروپ نے گجرات کے موندرا میں 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک مربوط اسٹیل مل قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
دونوں کمپنیوں نے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے مختلف صنعتوں جیسے قابل تجدید توانائی، ہائیڈروجن اور لاجسٹکس وغیرہ میں تعاون کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
اڈانی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس تعاون کے ایک حصے کے طور پرمشترکہ طور پر مندرا میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور پوسکو کی تحقیق اور ترقی پر مبنی ایک مربوط اسٹیل مل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق اپنی اپنی کمپنیوں کے تکنیکی، مالیاتی اور آپریشنز کو ایک دوسرے کے لیے مفید بنانے کے لیے مختلف آپشنز تلاش کریں گے۔
اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا”مجھے پوسکو کے ساتھ شراکت کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے، جو اسٹیل کی پیداوار اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں دنیا کی سب سے موثر اور جدید ترین اسٹیل بنانے والی کمپنی ہے۔ اس شراکت داری سے ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کو تیز کرنے میں مدد ملے گی اور خود انحصار ہندوستان میں شراکت دار ہوگی۔ اس سے ہندوستان کی سبز تجارت کو فروغ ملے گا۔
پوسکو کے سی ای او جیونگ وو چوئی نے کہا “پوسکو اور اڈانی نے توانائی اور بنیادی ڈھانچے میں اڈانی کی مہارت کے ساتھ پوسکو کی جدید اسٹیل بنانے والی ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے میں مدد کے لیے اکٹھے ہونے پر اتفاق کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ ہندوستان اور جنوبی کوریا کے درمیان کاروباری تعاون کا ایک اچھا اور پائیدار ماڈل تیار کرے گا۔”