پورے ملک میں تین کروڑ سے زیادہ نابالغوں نے لی کووڈ ویکسین

نئی دہلی،13 جنوری ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت جمعرات تک تین کروڑ سے زیادہ نابالغوں کو کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے یہاں ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملک کے نوجوانوں نے بڑی ذمہ داری اور جوش کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 15 سے 18 سال کی عمر کے زمرے میں تین کروڑ سے زیادہ نابالغ کووڈ کی پہلی خوراک لے چکے ہیں۔