مددگار آرمی‘نے ضرورتمندوں میںبانٹے گرم کپڑے ،کمبل و ماسک

ہوشنگ آباد12 جنوری(عادل فاضلی)ضلع کی مسلم سماج اٹارسی کی سماجی خدمت اور فلاح و بہبود کے میدان میں سرگرم تنظیم ’مدگار آرمی‘ نے منگل کی رات ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ،گوردوارہ کے سامنے، سرکاری اسپتال،18 بنگلہ، اوور برج کے نیچے، مرکزی بازار کے مختلف مقامات پر گھوم کر ضرورت مند اور غریب لوگوں کو کمبل،گرم کپڑے، چھوٹے اور بڑے بچوں کے لیے کپڑے، جوتے، چپل اور ماسک تقسیم کیے۔ مددگار آرمی کے صدر عارف خان نے اٹارسی شہر کے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کی ہدایات پر عمل کریں اور ماسک پہنیں۔ اگر اپنے اردگرد جہاں کہیں بھی غریب ضرورت مند نظر آئے تو مددگار آرمی سے رابطہ کریں،ہم ان لوگوں کو گرم کپڑے، کمبل اور ماسک فراہم کریں گے۔
شکیل ٹینٹ ہاو ¿س، سنی عیدگاہ، جامع مسجد لکڑ گنج اٹارسی، راجہ آٹو پارٹس (مائے بائیک) ڈائیورڑن انٹرسیکشن، اٹارسی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ مہم یکم فروری 2022 تک چلائی جائے گی۔اس مہم میں مددگار آرمی کے تمام نوجوان موجود تھے۔