کلکٹر نیرج کمار نے کی عوامی سماعت،68 درخواستیں کی گئیں دائر

ہوشنگ آباد12 جنوری(عادل فاضلی)حکومت کی ہدایات کے مطابق ہر منگل کو منعقد ہونے والے عوامی سماعت پروگرام کے تحت منگل کو کلکٹریٹ دفتر کے میٹنگ روم میں عوامی سماعت کا اہتمام کیا گیا۔ عوامی سماعت میں کلکٹر نیرج کمار سنگھ نے عام لوگوں کے مسائل سنے اور افسران کو مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات دی۔ عوامی سماعت میں کل 68 درخواستیں آئیں۔ عوامی سماعت میں ضلع پنچایت کے سی ای او منوج سریام، ایڈیشنل کلکٹر آدتیہ رچھاریہ جوائنٹ کلکٹروندنا جاٹ اور دیگر افسران نے بھی درخواست گزاروں کی بات سن کر ان کے مسائل حل کئے۔