ارجانی شاہ کے آستانے پر چڑھائی گئی چادر،صوفیانہ قوالی بھی ہوئی

اُجین11 جنوری(نیا نظریہ بیورو)قمری مارگ پر واقع شہنشاہ مالوہ حضرت ارجانی شاہ ؒدولہا کے آستانہ پر چادر چڑھا کر وبا سے آزادی اور امن کی دعائیں مانگی گئیں۔ صوفیانہ قوالی کی محفل بھی سجائی گئی۔اس موقع پر اشرف پٹھان، حاجی فہیم سکندر، قومی ایکتا گروپ کے اراکین موجود تھے۔ شاکر ملتانی نے بتایا کہ قومی یکجہتی کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی بنیاد اور ہمارے بھائی چارے کی روح اگر کسی کو کہا جائے تو وہ تصوف ہے۔ہندوستان کی پاک سرزمین پیر فقیر سادھو سنتوں سے مزین ہے۔ ایسے ہی ایک بزرگ کے آستانے پر قومی اتحاد کو فروغ دینے کے لیے صوفیانہ قوالی کی محفل منعقد کی گئی جس میں ہندو، مسلم، سکھ، بوہرہ سماج کے تمام معزز شریک ہوئے۔