اُردو ڈرامہ فیسٹیول: ایم پی اُردو اکادمی کے زیر اہتمام ہوااِفتتاح،پہلے دن پیش کیا گیا برسا منڈا کی زندگی پرڈرامہ

بھوپال11 جنوری(پریس ریلیز)مدھیہ پردیش اُردو اکادمی کے، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام “اردو ڈرامہ فیسٹیول” کے تحت پہلے دن شام 7 بجے پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔یہ ڈرامہ فیسٹیول 11 جنوری سے 16 جنوری 2022 تک روزانہ شام 7 بجے سے رویندر بھون ، بھوپال میں منعقد ہوگا۔
پروگرام کی ابتدا میں اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے ڈرامہ فیسٹیول کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش اردو اکادمی ہر سال ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کرتی ہے۔اسی سلسلے کے تحت اس سال 6 ڈرامے اسٹیج کیے جارہے ہیں۔ اس کا مقصد اردو زبان میں ڈراموں اور تھیٹر کی روایت کو زندہ رکھنا ہے ساتھ ہی اس کے ذریعے اس فن سے جڑے ہر فنکار کو اسٹیج فراہم کرانا بھی ہے۔اس سال آزادی کا امرت مہوتسو کے موضوع کو بھی ڈرامہ فیسٹیول میں شامل کیا گیا ہے۔
پروگرام کے پہلے دن “برسا منڈا” ڈرامہ اسٹیج کیا گیا۔یہ ڈرامہ مشہور ڈرامہ گروپ رنگ محلہ سوسائٹی فار پرفارمنگ آرٹ،بھوپال کے ذریعے پیش کیا گیا،اس کے مصنف رشیکیش سلبھ ہیں۔
ڈاکٹر نصرت مہدی نے برسا منڈا کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ برسا منڈا کی زندگی انسان کی عزت نفس کے لیے جدوجہد کی علامت ہے۔برسا منڈا کی زندگی ان کی قوم کو غلامی کی مشکل زندگی سے آزادی دلانے کی جدو جہد میں گزری۔انھوں نے منڈا و ¿ں کو یکجا کرکے نئے سماجی انتظام اور آزادی کے لیے لڑائی لڑی۔ ان کی اسی جدو جہد کو ڈرامے کی صورت میں ڈھال کر پیش کیا گیا۔یہ ڈرامہ پردیپ اہروار کی ہدایت کاری میں پیش کیا گیا اور منتظمین اسٹیج تھے عدنان خان اور وویک ترپاٹھی۔ان کے علاوہ دیگر فنکاروں میں رمیش اہیرے، اودے نوالکر، یوگیش وشوکرما ،سنیتا اہیرے اور ودھیادھر آمٹے وغیرہ موجود رہے۔